پاکستانتازہ ترین

پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ

اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔ اقتصادی امور ڈویڑن کے اعلامیے کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد 22 سے 24 مارچ تک پاکستان کے دورہ پر ہے، سیکرٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، مکانات کی تعمیر، صاف پانی، حفظان صحت کی سہولیات پر خرچ ہوگی۔ اقتصادی امور ڈویڑن کے مطابق اس رقم سے 13 لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔ اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ نے وفد کا خیر مقدم کیا، وزیراقتصادی امور نے اسلامی ترقیاتی بینک کے 4.2 ارب ڈالر دینے کے وعدے کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق 2022 میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 4.2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker