پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے، میگا لیگ کا پہلا مرحلہ لاہور اور ملتان جب کہ دوسرا مرحلہ راولپنڈی اور کراچی میں شروع ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل کی میزبانی اس بار کراچی کو ملنے کا امکان ہے جب کہ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل لیگ کی تاریخوں میں بھی ردوبدل کررہی ہے۔

لیگ کا آغاز جنرل الیکشن سے ایک ہفتہ بعد کیا جائیگا۔ ممکنہ طور پر پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

تاریخوں اور وینیوز کی حتمی منظوری پی ایس ایل کے گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوگی۔ پی سی بی پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker