پاکستان

حج آپریشن 2026، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

اسلام آباد: پاکستان سے حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا ہے جس کے مطابق پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت 468 پروازوں سے عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائےگا، 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین کو آئندہ ہفتے ان کی متعلقہ پروازوں سے آگاہ کردیا جائےگا، سرکاری اسکیم کے تحت1 لاکھ 19 ہزار عازمین کو بھیجا جائےگا، حج آپریشن کے پہلے روز عازمین کو 4 پروازوں کے ذریعے مدینہ روانہ کیا جائےگا،جدہ کے لیے 4 مئی سے حج پروازوں کا آغاز کیا جائےگا، پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانےکا آپریشن 34 روز جاری رہےگا، حج پروازوں کے آغاز پرپہلے15 روز عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائےگا، مدینہ منورہ کے لیے 186 اور جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کے 8 شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی، اسلام آباد سے 129،کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں چلیں گی، کوئٹہ سے18، ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پروازیں روانہ ہوں گی، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 حج پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker