پاکستان

پیدائش، اموت، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن گھر بیٹھے کروائیں

کراچی: سندھ کے عوام کے لیے انتظار اور قطار کی زحمت ختم ہوگئی اب پیدائش، اموت، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن آن لائن ہوگئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول رجسٹریشن مینجمنٹ سسٹم (سی آر ایم ایس) موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کیا تاکہ پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کی رجسٹریشن کی خدمات کو ایک آسان ، کاغذ سے پاک اور ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے شہریوں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے۔

وسیع تر الیکٹرانک سول رجسٹریشن اینڈ وائٹل اسٹیٹیسٹکس (ای-سی آر وی ایس) سسٹم، جس کی منظوری471.254 ملین روپے کے بجٹ کے ساتھ دی گئی تھی 30 اضلاع اور 769 صحت کی سہولیات کا احاطہ کرے گا تاکہ سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 85 فیصد پیدائشوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کو یقینی بنایا جا سکے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں، بیماریوں کی نگرانی اور مریض کی شناخت کے انتظام کو بھی سی آر ایم ایس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، یہ صوبائی حکومت کی ڈیجیٹل سندھ کی جانب جاری منتقلی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔‘‘

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت شفافیت، کارکردگی اور عوامی سہولت بڑھانے کے لیے گورننس کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آغاز کاغذی نظام سے ٹیکنالوجی پر مبنی حکمرانی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سی آر ایم ایس موبائل ایپ شفافیت، کارکردگی، رسائی اور عوامی اعتماد کو فروغ دیتی ہے اور سندھ کی ڈیجیٹل گورننس میں قیادت کو اجاگر کرتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کابینہ کے تمام اجلاسوں کی کارروائی پہلے ہی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہو چکی ہے۔ تاہم پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کئی سالوں سے کم رہی ہے، بنیادی وجہ یہ تھی کہ کم آمدنی والے خاندان نادرا کی رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ اس رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ صوبائی حکومت پیدائش اور اموات کی رجسٹریشن کے لیے نادرا کی تمام فیس ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نادرا نے اس اصلاحات میں صوبائی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

سی آر ایم ایس موبائل ایپ جو نادرا کے تعاون سے تیار کی گئی ہے، طویل قطاروں، کاغذی کارروائی اور تاخیر کو ختم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ یہ شہریوں خصوصاً دور دراز یا محروم طبقات سے تعلق رکھنے والوں کو بغیر کسی سرکاری دفتر جائے اہم واقعات کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ یہ نظام درست اور واحد ڈیجیٹل ریکارڈ مہیا کرتا ہے جو صوبائی ڈیٹا بیسز کے ساتھ منسلک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker