بلوچستان
بلوچستان میں 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو معطل کر دیا گیا،نوٹیفیکیشن جاری

بلوچستان میں 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل
کوئٹہ : محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت سہولیات میں رکاوٹ پر آٹھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔
معطل افسران میں چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈی ایچ اوز شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت جاری کیا گیا، جبکہ متعلقہ ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



