انٹرنیشنل

غزہ سے مزید تین اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد

اسرائیلی فوج کو غزہ سے مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں مل گئیں جن میں ایک خاتون اور 2 نوجوان شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات ہفتے کو ایک فوجی کارروائی کے دوران برآمد کی گئیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ میں ہمارے کمانڈرز اور جوانوں کا کامیاب کارروائی، عزم اور دلیری پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لاشیں ہفتے کو برآمد ہوئیں، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ غزہ میں کہاں سے انہیں نکالا گیا۔

غزہ سے ملنے والی لاشیں 71 سال سالہ خاتون، 19 اور  تقریباً 21 سال کے نوجوان کی ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں ماہ اب تک غزہ سے 8 یرغمالیوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker