پاکستانتازہ ترین

برتنوں میں چھپائی منشیات کراچی سے دوحا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے برتنوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی منشیات برامد کرکے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق دوحا (قطر) کی پرواز پر جانے کیلئے پہنچے مسافر ارمان نے مذکورہ منشیات برتنوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 5.7 کلو گرام حشیش برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ حشیش کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker