پاکستانتازہ ترین

گجرات: پی ٹی آئی رہنما کے ڈیرے پر چھاپہ، پاکستانی نژاد امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 افراد گرفتار

گجرات میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آزاد امیدوار کے ڈیرے پر پولیس چھاپے کے دوران پاکستانی نژاد امریکی پولیس اہلکار سمیت 18 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گجرات میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے آذاد امیدوار مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا گیا، 18 افراد کو گرفتار کر کے روڈ بلاک اور نعرے بازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس اہلکار زین چیمہ بھی شامل ہے۔

زین چیمہ نیویارک پولیس میں تعینات ہے اور چھٹیاں گزارنے آبائی گھر آیا ہوا ہے، دوست سے ملنے مدثر مچھیانہ کے ڈیرے پر گیا تھا۔

پولیس تھانہ سول لائن کے مطابق گرفتار ملزمان بھمبر روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے،گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker