پاکستانتازہ ترین

مہمند اور لسبیلہ میں ٹریفک حادثات ، 10 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور بلوچستان کے لسبیلہ میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس میں 5 افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو غلنئی اسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایدھی ذراٸع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker