پاکستان

شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: شعبان کے چاند کےلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ہوگا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےساتھ زونل کمیٹی ممبران بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات،ماہرین فلکیات اور متعلقہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔

پشاور، لاہور، کراچی،کوئٹہ، مظفرآباد و گلگت میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

شعبان المعظم کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker