انٹرنیشنلتازہ ترین

یمن کےحوثی گروپ کا بحیرہ احمر میں اسرائیل جانیوالے جہاز پر حملہ

یمن کےحوثی گروپ نے بحیرہ احمرمیں اسرائیل جانے والے بحری جہاز پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ایک بیان میں حوثی گروپ کے ترجمان نے کہا کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جانے والے یونانی جہاز پر براہ راست حملہ کیا گیا۔

ترجمان حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ عملےکی وارننگ کال نظر انداز کرنے کے بعد جہاز پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بحیرہ احمر، بحیرہ عرب میں جہازوں کو اسرائیل جانے سے روکتے رہیں گے۔

حوثی گروپ کے مطابق غزہ کا محاصرہ ختم ہونے اور غزہ میں جارحیت رُکنے تک حملے جاری رہیں گے۔

واضح رہے کہ یمن کے حوثی باغی اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جواب میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دنیا کی دو سب سے بڑی شپنگ کمپنیوں، MSC اور Maersk نے بھی دسمبر میں بحیرہ احمر میں اپنا آپریشن معطل کر دیا تھا۔

18 دسمبر کو امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے حوثیوں کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بحری فوج کی تشکیل کا اعلان کیا تاہم اسپین، اٹلی اور فرانس سمیت کئی ممالک اس اتحاد سے دستبردار ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker