انٹرنیشنل

کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرینگے ، ٹرمپ اپنے ملک پر توجہ دیں ، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ فسادی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ کہ ایرانی شہری اتحاد کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ کل رات تہران اور دیگر مقامات پر لوگوں کے ایک گروپ نے اپنے ہی ملک کی عمارت کو تباہ کیا، اسلامی جمہوریہ کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا ،امریکی صدر ٹرمپ اپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں۔

واضح رہے کہ ایران میں معاشی بحران کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، 28 دسمبر سے جاری مظاہروں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker