بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون قتل

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے چتر میں ایک شخص نے دوستوں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور مبینہ ساتھی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق واقعہ غلام محمد صدیق مغیری گوٹھ میں جمعرات کو پیش آیا جہاں ملزمان نے دوسرے شخص کی مدد سے مقتولین پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور میتوں کو ڈیرہ مراد جمالی کے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ریشما اور عاشق علی کے نام سے ہوئی ، قانونی چارہ جوئی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker