پاکستانتازہ ترین

راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا

وفاقی حکومت نے راشد محمود لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کردیا۔

راشد محمود لنگڑیال کی بطور چئیرمین ایف بی آر تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گریڈ21 کے راشد محمود لنگڑیال بطور سیکرٹری پاور ڈویژن خدمات انجام دے رہےتھے۔

اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker