پاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانےکا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے کابینہ ڈویژن کو ہدایت کی ہےکہ احد چیمہ کو مشیرکے عہدے سے ہٹانےکا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ہےکہ درخواست گزار کی درخواست درست ہے، احد چیمہ سابق حکومت کا حصہ رہے ہیں اور وہ ابھی بھی الیکشن پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت 21 دسمبر کو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker