کھیلکرکٹ

رونالڈو کا جہاز گرنے کا اشارہ، محسن نقوی کی شیئر کی گئی ویڈیو وائرل، بھارتی تلملا گئے

پاکستانی کھلاڑیوں کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو سے بھارتی تلملاگئے۔

ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاک بھارت میچ کےدوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے  شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کے اشارے پر دینے سے  بھارتی تلملا اٹھے تھے۔

بھارتی میڈیا پر  شدید تنقید کے بعد  بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب  سے آئی سی سی کو خط لکھ کر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی گئی ہے۔

اسی دوران  ایکس پرپی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سےبغیر کیپشن  عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی شیئر کی گئی ویڈیو نے  بھارتیوں کے زخموں پر  نمک چھڑک دیا۔

 

ویڈیو میں رونالڈو کا انداز بالکل حارث رؤف  کے  بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنائے گئے انداز جیسا تھا۔

رونالڈو کو  ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اگرچہ اس ویڈیو پر  محسن نقوی  کی جانب سے  کوئی کیپشن درج نہیں کیا گیا  لیکن اس کے باوجود  جہاز گرنے کی نقل کرتی اس ویڈیو کو دیکھ کر بھارتی تلملاگئے۔

چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شیئر رونالڈ و کی ویڈیو کو  کچھ ہی گھنٹوں میں کئی ہزار بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے۔

پاکستانی اسپنر سفیان مقیم کی وائرل  انسٹا اسٹوری

اس سے قبل  پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے بھی رونالڈو کی اسی ویڈیو کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا تھا۔

سفیان مقیم  نے اسٹوری میں کیپشن درج کیا تھا کہ  ’انہیں یعنی رونالڈو کو  کس نے بتایا؟‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker