پاکستانتازہ ترین

رسپانس دو منٹ سے کم رہا، اہلکاروں نے دہشتگرد کو سر پر گولی ماری: کراچی حملے کی پولیس رپورٹ تیار

کراچی میں مانسہرہ کالونی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی پولیس رسپانس کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق دو دہشت گروں نے غیرملکی مہمانوں کے کانوائے پر حملہ کیا، خودکش دھماکا ہوتے ہی ساتھی ملزم نے گاڑیوں پر فائرنگ کی اور 300 میٹردور مخالف سمت میں کھڑی پولیس موبائل نے فوری رسپانس کیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں نے مخالف سمت سے آتے ہی پوزیشن سنبھالی، ریتی اوربلاک کے پیچھے موجود دہشت گرد سکیورٹی گارڈ اور مہمانوں پرفائرنگ کررہا تھا اور ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ریتی اوربلاک کے پیچھے چھپے دہشت گرد کو سر پر ایک گولی ماری، ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ملزم کی ہلاکت بڑے ہتھیار کی گولی سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو بہادری سے لڑتے دیکھا جاسکتا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی پولیس کا رسپانس دو منٹ سے کم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker