پاکستانتازہ ترین

یاماہا ’وائی بی آر جی‘ کی قیمت میں پھربڑا اضافہ

یاماہا کمپنی کی طرف سے اپنی موٹرسائیکل ’وائی بی آر جی‘ کی قیمت میں 18ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائی بی آر 125جی (سرخ اور سیاہ) کی قیمت 4لاکھ 53ہزار روپے تھی جو اس اضافے کے بعد 4لاکھ 71ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح وائی بی آر 125جی (میٹ ڈارک گرے اور میٹ اورنج) کی قیمت 4لاکھ 56ہزار روپے تھی جو اب 4لاکھ74ہزار روپے ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران یاماہا موٹرسائیکلز کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker