پاکستانتازہ ترین

نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے سرگرم شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کی عشرت العباد سے ملاقاتیں

نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے سرگرم شاہد خاقان عباسی نے سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے پہلے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی ڈاکٹرعشرت العباد سے علیحدہ سے ملاقات کی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے دبئی میں ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی ماحول پربات کی گئی۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ باکردار اور باعمل سیاستدان ملک کو پسماندگی کی دلدل سےنکال سکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کا مقصد سیاسی منظر نامےکا جائزہ تھا۔

مفتاح اسماعیل کے قریبی ذرائع کا بتانا ہے کہ عشرت العبادسے ملاقات سیاسی جماعت سے متعلق امور پر نہیں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker