پاکستان

چترال میں روسی شکاری نے سال کے سب سے بڑے مارخورکا شکار کرلیا

چترال میں روسی شکاری نے رواں سال کے سب سے بڑے مارخور کا شکار کرلیا۔

ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) رضوان اللہ یوسف زئی کے مطابق چترال کےگول نیشنل پارک میں شکار کیےگئے نان ایکسپورٹیبل مارخور کی عمر 14 سال اور سینگوں کا سائز 55 انچ ہے، شکار کے سینگ اور کھال کو باہر نہیں لے جایاجاسکتا۔

رضوان اللہ یوسف زئی کے مطابق روسی شکاری الیکسی کمپ نے 71 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 2 کروڑ روپے) ادا کرکے مارخور کا شکار کیا۔

رضوان اللہ یوسف زئی کا کہنا ہےکہ اس سال کے چاروں نان ایکسپورٹیبل شکار مکمل ہوگئے، یہ شکار سب سے بڑا اور نمایاں رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker