انٹرنیشنل

غزہ سٹی پر قبضے کی تیاری، اسرائیلی فوج نے مزید 60 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا

تل ابیب:  اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ سٹی پر قبضے کی تیاریوں کے طور پر 60 ہزار نئے ریزرو فوجیوں کو طلبی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فوج کے مطابق 60 ہزار اہلکاروں کی طلبی کے علاوہ مزید 20 ہزار ریزرو اہلکاروں کی سروس میں توسیع کے نوٹس بھی جاری ہوں گے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریزرو فوجیوں کے حوالے سے  یہ فیصلہ جنگی ضروریات اور افرادی قوت کے حوالے گہری مشاورت کے بعد کیا گیا جس کی وزیر دفاع کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ دنوں میں شمالی غزہ کے علاقے جبالیا اور غزہ سٹی کے مضافات میں دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں موجود مقامی صحافیوں کا بتانا ہے کہ شہر میں سیکڑوں رہائشی عمارتیں تباہ کردی گئی ہیں اور علاقے کو ویرانے میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

صحافیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ سٹی میں بلند و بالا رہائشی بلاکس کو منظم طور پر تباہ کررہا ہے تاکہ یہ علاقے ویران اور ناقابل رہائش بن جائیں۔

رپورٹ کے مطابق غزہ سٹی پر قبضے کے اس اسرائیلی منصوبے میں 2 ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کا وسیع پیمانے پر جبری انخلا شامل ہے جس کا آغاز ایک فوجی آپریشن سے کیا جائے گا، پھر بتدریج شہر میں داخل ہوکر قبضہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker