انٹرنیشنل

فیفا ورلڈکپ: ارجنٹینا کیخلاف کارروائی کا امکان

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں پہنچنے والی ارجنٹینا کی ٹیم فیفا کی جانب سے ممکنہ تادیبی کارروائی کے خطرے سے دوچار ہے۔

ارجنٹینا کی فٹ بال ٹیم کو سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کے بعد جشن کے دوران سیاسی بینر لہرانے پر ممکنہ جرمانے اور تادیبی کارروائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔

میچ کے بعد فتح کے جشن کے دوران ارجنٹینا کے بعض فٹبالرز نے ایک بینر اٹھایا جس پر ہسپانوی زبان میں لکھا تھا، ‘فاک لینڈ جزائر ارجنٹینا'(انہیں ارجنٹینا مالویناس کہتا ہے) کے ہیں۔ بعد ازاں یہ بینر میدان میں ہی چھوڑ دیا گیا۔

اگر فیفا نے اس بینر کو سیاسی پیغام قرار دیا تو قوانین کی خلاف ورزی پر ارجنٹینا کی ٹیم کو سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

فیفا نے اس سے قبل 2014 میں ارجنٹینا کی فٹ بال ایسوسی ایشن پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا تھا، جب ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے سلووینیا کے خلاف دوستانہ میچ سے قبل یہی بینر اٹھایا تھا۔

سیمی فائنل میچ سے قبل ارجنٹینا کے کوچ نے کہا تھا کہ وہ نہیں چاہتےکہ انگلینڈ کے خلاف مقابلہ فاک لینڈ جزائر کے تنازع کا رنگ اختیار کرے، تاہم فتح کے بعد کھلاڑیوں کے اس اقدام نے ایک بار پھر اس حساس سیاسی مسئلے کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

فاک لینڈ جزائرکا تنازع ہےکیا؟
فاک لینڈ جزائر جنہیں ارجنٹینا میں مالویناس کہا جاتا ہے، جنوبی بحر اوقیانوس میں واقع جزائر کا ایک مجموعہ ہے۔ یہ جزائر ارجنٹینا کے ساحل سے تقریباً 300 میل جب کہ برطانیہ سے تقریباً 8 ہزار میل دور ہیں۔ ان جزائر کو دونوں ممالک اپنا علاقہ قرار دیتے ہیں۔

اس کی ملکیت کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان 1982 میں جنگ بھی ہوچکی ہے، تقریباً ڈھائی ماہ جاری رہنے والی اس جنگ میں ارجنٹینا کے 655 اور انگلینڈ کے 255 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker