
ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے افواج پاکستان کو خوب سراہا، آپریشن ‘مرگ برسرماچار’ کے بعد ” ہیش ٹیگ ”پاکستان کا جوابی وار” اور اس سے منسلک ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔
پاک فوج کی جانب سے آپریشن کے بعد ہیش ٹیگ”پاکستان کا جوابی وار”اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ زیر بحث موضوع بنا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1980 سے 1988 کی ایران عراق جنگ کے بعد ایران پر حملہ کرنے والی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ ریاست نے عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا ہے۔
ایک صارف نے کہا ایران نے معصوم بچے شہید کیے، جبکہ پاکستان نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، ایک میزائل کے جواب میں پاکستان نے چار میزائل پھینکے، کئی لوگوں نے حملے کو ہمسایہ ملک کی سالمیت کے لئے ضروری قرار دیا۔
میزائل حملے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ضروری اور یہ پاکستان اور ایران دونوں کے مفاد میں تھے، دیگرصارفین نے لکھا انہیں افواج پاکستان کی قابلیت اور پروفیشنل ہونے پر فخر ہے۔



