پاکستانتازہ ترین

ہمارے ہاکی کے ہیروز کیلئے نقد انعام 20 لاکھ سے بڑھا کر 3 کروڑ کرنے کا اعلان کرتی ہوں،مریم نواز

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی ہاکی ٹیم کیلیے 20لاکھ روپے انعام کا اعلان بہت کم ہے ہمارے ہیروز کیلئے نقد انعام کو 20 لاکھ سے بڑھا کر 3 کروڑ کرنے کا اعلان کرتی ہوں۔

30ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کی سلور میڈلسٹ قومی ہاکی ٹیم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے وزیر اعلی ہاؤس پنجاب میں ملاقات کی۔اس موقع پروزیر اعلی پنجاب کا کہناتھا کہ ہمارے ہیروز ہمارا اثاثہ ہیں ہم انکی ہر طرح سے بھرپور سپورٹ کریں گے۔

وزیر اعلی پنجاب وزیر کھیل کو ہدایت دیتی ہوں وہ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں۔ وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا پی ایچ ایف سمیت آفیشلز و کھلاڑی داد کے مستحق ہیں۔ یہ کامیابی سب ٹیم کمبینیشن کی وجہ سے ملی ہے۔

کپتان ہاکی ٹیم، تمام کھلاڑیوں، آفیشلز اور ہاکی فیڈریشن کو قائد نوازشریف، وزیراعظم شہبازشریف اور اپنی طرف سے شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔قومی ہاکی ٹیم نے آج سلور میڈل حاصل کیا ہے انشا اللہ اگلی بار گولڈ میڈل پاکستان کیلئے لیکر آئیں گے۔

قومی ٹیم کپتان عماد شکیل بٹ نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں عالمی رینکنگ میں تنزلی فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ایونٹس میں عدم شرکت کی وجہ سے ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker