پاکستانتازہ ترین

عمران خان کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے: پرویز خٹک

نوشہرہ: پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ مکافات عمل ہے۔

نوشہرہ میں جلسے سےخطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ اقتدار کے نشے میں رہ کر انتقامی کارروائیاں کرنے والے بانی پی ٹی آئی عمران خان آج خود قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے امیدوار اختیار ولی جعلی ووٹ ڈالنے میں خود ماہر ہے، اختیار ولی جب الیکشن لڑ رہے تھے تو 10 ہزار ووٹ جعلی ڈالے تھے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میں ابھی بھی ثابت کرسکتا ہوں لیکن الیکشن کمیشن نے میری بات نہیں مانی تاہم اس دفعہ ہمارے پولنگ ایجنٹس الرٹ رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker