بلوچستانQuetta

کوئٹہ: اربوں روپے کا منافع کمانے والی گیس کمپنی کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان،چار روز بعد بھی پائپ لائن کی مرمت مکمل نہ ہو سکی

کوئٹہ: بلوچستان سے اربوں روپے کا منافع کمانے والی گیس کمپنی کی کارکردگی ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے، جہاں چار روز گزرنے کے باوجود خراب پائپ لائن کا ایک بھی حصہ ویلڈ نہیں کیا جا سکا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گیس کی فراہمی مسلسل معطل ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، جبکہ عوام شدید پریشانی اور اذیت میں مبتلا ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔ عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے گیس کمپنی کی بدترین نااہلی قرار دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اربوں روپے کے وسائل اور بھاری ریونیو کے باوجود ایک معمولی مرمتی کام میں اس قدر تاخیر ناقابلِ فہم ہے، اور حکام کو فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker