انٹرنیشنل

چین میں چند ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولے جانے والا پل گرگیا

بیجنگ: چین میں چند ماہ قبل ٹریفک کیلئے کھولے جانے والے پل کا ایک حصہ گرگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صوبے سچوان میں 758 میٹر طویل ہونگ چی پل اچانک منہدم ہوگیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 روز قبل پل میں دراڑیں پڑانا شروع ہوگئی تھیں جس کے بعد منگل کے دن پل کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس پل کو چند ماہ قبل ہی عوام کے لیے کھولا گیا تھا جب کہ حادثے کے بعد حکام نےقریبی پلوں کی ہنگامی جانچ بھی شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker