پاکستانتازہ ترین

ٹیکسلا شہر میں چوری کی انوکھی واردات، برانڈ ‘گچی’ کے مہنگے جوتے چوری

ٹیکسلا شہر میں چوری کی انوکھی واردات، چور نامور برانڈ ‘گچی’ کے مہنگے جوتے چوری کرکے فرار ہوگیا۔

ٹیکسلا پولیس کے مطابق مسجد سے چوری ہونے والے ڈیزائنر کے مہنگے جوڑے کی چوری کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق جوتے معروف ڈیزائنر برانڈ ‘گچی’ کے ہیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ جوتوں کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے، شکایت کنندہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور اس شخص کی شناخت کی جو ایک لگژری کار پر آیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق چور نے غلطی تسلیم کرنے کے باوجود جوتے واپس کرنے سے انکار کردیا۔ چوری کا واقعہ 23 جنوری کو پیش آیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker