
ترجمان ریسکیو کے مطابق کیماڑی ویسٹ ہارف میں کپڑے کے کنٹینر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ آگ نے متعدد کنٹینرز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جسے بجھانے کیلئے 13 فائر ٹینڈرز مصروف ہیں۔
پورٹ ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ سے کراچی پورٹ پر 2 جہازوں پر ہینڈلنگ روک دی گئی ہے۔



