پاکستانتازہ ترین

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

محکمہ انسداد دہشتگرد (سی ٹی ڈی) نے قومی شاہراہ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں دہشتگردی کا گھناؤنا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد کراچی لاتے 4 دہشتگرد پکڑے گئے، قومی شاہراہ پر روہڑی کے قریب مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی گئی تھی۔

حکام کے مطابق کار سے دھماکا خیز مواد برآمد ہوا جس کے فوراً بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، چاروں ملزمان مختلف کیسز میں مطلوب ہیں جبکہ ان کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں پر 16 سے زائد مقدمات ہیں۔

تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ دھماکا خیز مواد کراچی دہشتگردی کی نیت سے لے کر جا رہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ ملزمان کراچی سمیت مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور یہاں سے چوری شدہ کاریں اور موٹر سائیکلیں بلوچستان حاجی مندرانی کو فروخت کرتے تھے، حاجی مندرانی چوری شدہ گاڑیاں بلوچ دہشتگرد تنظیموں کو مہیا کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker