Gilgit-Baltistan

گلگت بلتستان میں گلیشیئر پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جاگرے

گلگت بلتستان کی وادی بگروٹ میں گلیشیئر  پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جاگرے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں جبکہ ضلع دیامر کے علاقے کھنبری میں بھی بارش کے باعث سیلاب سے تیار فصلوں، زمینوں اور واٹر چینلز کو نقصان پہنچا ہے۔

ادھر شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش کے لیے 11 ویں روز بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان تاحال لاپتا ہیں۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایمرجنسی نافذ ہے، سیلابی بحران سے نکلنے اور متاثرین کی بحالی میں وفاقی حکومت کی توجہ درکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker