پاکستان

کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی: خواجہ آصف

وزیر دفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ رہے آج غزہ تو کل سب کی باری آئےگی۔

جیو نیوز کے پروگرام ‘ آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  غزہ کے فلسطینیوں اور  وہاں کے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میرا یقین ہے کہ مسلم ممالک غزہ کی مدد ضرور کریں گے۔

وزیردفاع  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی ملک خوش فہمی میں نہ  رہے آج غزہ  تو کل سب کی باری آئےگی۔ عرب ممالک کے پاس تمام ٹیکنالوجی ہے، یہ سائبر ٹیکنالوجی خرید سکتے ہیں، دشمن سامنے آئے تو جذبہ ایمانی ہونا چاہیے اور  پاکستان نے یہ ثابت کیا۔

 خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی،  ہمیں امریکا یا کسی اور کی حفاظت پرنہیں اللہ پر یقین تھا، مغربی ممالک کی سیاست صیہونی طاقت کی یرغمالی ہے ، اسرائیل کے تنہا ہونے کے عمل کی رفتار تیز ہوتی جائےگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker