پاکستانتازہ ترین

قوم سے وعدہ ہے 9 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کو ایک سال مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی محض تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن نہیں بلکہ دو سوچوں کو الگ کرنے والا دن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایک سوچ ریاست پر سیاست قربان کرنے والی ہے جبکہ دوسری سوچ سیاست کیلیے ریاست پر حملہ کرنے والی ہے، ایک طرف وطن پر لہو نچھاور کرنے والے قوم کے عظیم بیٹے، اہل خانہ اور عوام ہیں اور دوسری طرف نفرت کی آگ میں سلگتے کردار جن کے دل میں ریاستی مفادات کا کوئی درد نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker