پاکستانتازہ ترین

مٹیاری کیلئے ترقیاتی اسکیموں میں مبینہ کرپشن کا انکشاف

حیدر آباد کے ضلع مٹیاری کے لیے رکھی گئی ترقیاتی اسکیموں میں بڑے پیمانے پر مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سندھ نے مٹیاری کے لیے رکھی گئی 225 اسکیموں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

جاری رپورٹ کے مطابق 2012 سے2023 تک کے ترقیاتی منصوبوں میں سےکئی منصوبےخراب ہیں، ترقیاتی اسکیموں میں سے 3 اسکیمیں ایسی ہیں جو زمین پر سرے سے ہیں ہی نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2012 سے 2013 کے ترقیاتی منصوبوں میں سے 9 اسکیموں میں ایڈوانس رقم ادا کی گئی۔

محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مٹیاری کے لیے 95 ترقیاتی منصوبوں کا معیار اچھا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker