پاکستانتازہ ترین

احتساب عدالت راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی

احتساب عدالت راولپنڈی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے دلائل دیے۔

سماعت کے موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے دونوں ملزمان کی موجودگی میں فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے 58 گواہان میں سے 5 گواہان کو شہادتیں ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker