پاکستانبلوچستان

پاک ایران بارڈر کے قریب 33 غیر ملکی باشندے گرفتار

ایف آئی اے اور ایف سی نے پاک ایران بارڈر کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 33 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

کارروائی تفتان کے قریب ماشکیل بارڈر ضلع چاغی میں کی گئی۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق بنگلا دیش سے ہے اور وہ رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔

ملزمان نے ماشکیل کے راستے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ قانونی دستاویزات طلب کیے جانے پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کو موقع پر ہی حراست میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker