پاکستانتازہ ترین

تحریک لبیک نے نیا پارٹی پرچم اور انتخابی منشور پیش کردیا

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے نیا پارٹی پرچم اور 25 نکاتی انتخابی منشور پیش کردیا۔

تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد رضوی نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم سیاسی سفر کے تحت الیکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں، ہم نے اپنا سیاسی منشور عوام کے سامنے رکھ دیا ہے۔

سعد رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک مہنگائی اور سیلاب میں عوام کے ساتھ کھڑی رہی۔

تحریک لبیک کے منشور میں اسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کی بنیادی ضروریات پوری کرنےکا وعدہ کیا گیا ہے۔

منشور میں وعدہ کیا گیا کہ اسلامی ملکوں کا بلاک بنایا جائےگا، ملک کو سود سے پاک کیا جائےگا، خانقاہی نظام قائم کیا جائےگا، بیرونی قرضوں سے نجات حاصل کی جائےگی۔

منشور میں یہ بھی کہا گیا کہ کالا باغ ڈیم تعمیر کیا جائےگا، خواتین کو حقیقی مقام دیں گے اور اقلیتوں کا تحفظ کیا جائےگا، شہریوں کا مفت علاج کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker