تازہ ترینبلوچستان

جعفرایکسپریس کی بوگیوں سے تین دستی بم برآمد

بولان میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں، تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم برآمد ہوئے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔ کوئٹہ منتقل کی گئی بوگیوں پر گولیوں کے نشان اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے ہیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کے قابل بناکر فعال کیا جائے گا۔ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق کوئٹہ میں جعفرایکسپریس کی تباہ حال کوچز سے 3 دستی بم ملے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا، کچھی کے علاقے مشکاف سے جعفر ایکسپریس کی متاثرہ بوگیوں کو کوئٹہ لایا گیا تھا۔واضح رہے کہ 11 مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں متعدد شہری اور اہلکار شہید ہوگئے تھے، جس کے بعد فورسز نے ایکشن لیتے ہوئے ہائی جیک کی گئی ٹرین اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا تھا، اس آپریشن میں 50 کے قریب دہشت گرد مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker