بلوچستان

بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، 20 کلو کا تھیلا 2300 روپے کا ہوگیا

بلوچستان کے محکمہ خوراک کے پاس 8 لاکھ بوریاں گندم اسٹاک میں موجود ہونے کے باوجود رواں سال مارچ اور اپریل میں گندم خریدی نہیں گئی حتیٰ کہ پرانا اسٹاک بھی فروخت کردیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ اب صوبے کے پاس کوئی اسٹاک موجود نہیں، صوبے میں آٹے کے بحران کے باعث گزشتہ3 ہفتوں کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے تک پہنچ گئی جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ خوراک نے بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد اسٹاک میں موجود گندم کو خراب ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر اونے پونے داموں فروخت کرکے گوداموں کی صفائی کر دی جس سے محکمہ کو 6 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker