پاکستانتازہ ترین

افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز بھجوا دی

افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز برآمد کرلی گئی۔

افغان عبوری حکومت کے مطابق صوبہ کنڑ کے تاجروں نے پاکستان کے راستے بھارت کو 9 کروڑ 10 لاکھ افغانی سے زائد مالیت کی 8 ہزار میٹرک ٹن پیاز برآمد کی۔

افغان عبوری حکومت کے اہلکار نے بتایاکہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد نہ صرف افغانستان سے پڑوسی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی برآمدات کی سطح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان سے چین کو چلغوزے بھی برآمد کیے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker