پاکستانتازہ ترین

پولیس لائنز پشاور کی مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشتگرد گرفتار

پشاور میں پولیس لائنز مسجد خودکش دھماکے میں مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مطلوب دہشتگرد کو بڑی مہارت سے گرفتار کیا گیا جس کی شناخت فی الوقت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

پولیس نے بتایاکہ گرفتار دہشتگرد گزشتہ سال سے پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، شدت پسند سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد کا ورسک روڈ اور اڑمر پولیس پرحملوں میں ملوث گروہ سے بھی تعلق کا انکشاف ہوا ہے، دونوں حملوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و باورد کی میچنگ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دیگر حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس لائنز مسجد پشاور میں 30 جنوری 2023 کو خودکش دھماکا ہواتھا جن میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 نمازی شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker