پاکستانتازہ ترین

عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی: اسد قیصر

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہےکہ عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ آج عمران خان کے سامنے اتحاد کیلئے تجویز رکھی گئی ہے، پی ٹی آئی کے پاس سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے اہم آپشن موجود ہیں، اتحاد کا فیصلہ آج شام تک کرلیا جائے گا۔

صدر علوی نئے وزیراعظم سے حلف لینے کے اعزاز سے محروم رہیں گے

انہوں نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے، اس پر اعتماد ہوناچاہیے، عدالت سے امید ہے کہ پی ٹی آئی کی 50 نشستیں واپس مل جائیں گی۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کے پی میں حکومت بنانے کیلئے مشاورت کا نظام بنایا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker