پاکستان

فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔

 

اس دوران محسن نقوی نے فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹرز کے لیے اراضی کی نشاندہی کی ہدایت کرتے ہوئے اس کا ماسٹر پلان بھی طلب کرلیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر کے لیے دارالحکومت میں موزوں جگہ کو مختص کیا جائے،  زمین کی نشاندہی کے دوران ہیڈکوارٹرز اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدنظر رکھا جائے، فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیادوں پر استوار کرکے ایک منظم اور انتہائی فعال فورس بنانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker