پاکستانتازہ ترین

ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان نگل لیا، ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

واقع دربیلو پولیس چوکی حدود میں تین موڑ کے مقام پر لاڑک شاخ (نہر) کنارے پیش آیا جہاں گاؤں راضی خان کلہوڑو کا رہائشی 15 سالہ عبد الصمد ولد عرض محمد کلہوڑو ٹک ٹاک بناتے ہوئے پاؤں پھسل جانے سے نہر میں گر کر ڈوب گیا۔

پولیس کے مطابق مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے نوجوان کی نعش نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کر دی ہے، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker