پاکستانتازہ ترین

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کردی۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بینکوں کو 3 ہزار 89 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہےکہ روایتی بینکوں کو 15.04فیصد سالانہ شرح سود پر 2 ہزار 56 ارب روپے7 دن کے لیے اور 871 ارب روپے 28 دن کے لیےدیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق اسلامی بینکوں کو 15.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 161.5 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker