پاکستانتازہ ترینسائنس اور ٹیکنالوجی

پاکستان، ایران ،ترکیہ ٹرین آپریشن بحالی،ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب

پاکستان، ایران ، ترکیہ ٹرین آپریشن بحال کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تینوں ملکوں کے درمیان ٹرین آپریشن بحالی کے حوالے سے اعلی سطح کا ورکنگ گروپ کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا، جو کہ اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین بحالی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک کی تجارتی برادریوں کے مطالبے پر ٹرین چلائی جارہی ہے، اس ٹرین آپریشن سے ریلوے کو مالی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی، یہ کنٹینرز ٹرین ترکی سے 6 ہزار 5 سو کلومیٹر کا سفر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرین ترکی سے 12 روز میں ایران پہنچا کرے گی، کنٹینرز کو ایران کی مال بردار بوگیوں سے پاکستانی ٹرین میں منتقل کیا جائے گا جس کے بعد کسٹم کا عملہ ان کنٹینرز کی کسٹم کلیئرنس کرے گا، پھر اس آئی ٹی آئی کنٹینر ٹرین کو مختلف شہروں کی جانب بھجوا دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker