پاکستانتازہ ترین

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ، پولیٹیکل سیکرٹری سیم فلیچر کی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی سربراہی میں وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں افغانستان میں خواتین کی تعلیم سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جے یو آئی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان سے تعاون کی اپیل کی جس پر مولانا فضل الرحمان نے عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے اور معاملات باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker