پاکستانتازہ ترین

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے زاہد خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کرکے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی، 2023 میں نواز شریف سے بھی لندن میں ملاقات ہوئی تو انہوں نے بھی شمولیت کی دعوت دی تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کو کہا تھا سیاست نہیں کرنا چاہتا لیکن وزیراعظم نے جواب میں کہا کہ آپ جیسے لوگوں کو سیاست نہیں چھوڑنی چاہیے، ہماری پارٹی میں شمولیت اختیار کریں ہماری پارٹی اور مضبوط ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کی قیادت سے اختلافات تھے اس لیے مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہا ہوں۔

زاہد خان کل مسلم لیگ ن میں باضابطہ شمولیت اختیارکریں گے اور اپنے آبائی علاقے اڈی گرام دیر میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker