پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج کابل کا دورہ کریں گے

کابل: وزیر خارجہ پاکستان اسحاق ڈار آج کابل کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاک، چین اور افغانستان کے درمیان چھٹے سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں بتائی۔

ترجمان کے مطابق، اس اہم اجلاس میں انسداد دہشت گردی، باہمی تجارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ کے ہمراہ نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی کابل جائے گا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس موقع پر افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے، جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تعلقات، سیکیورٹی، تجارت اور علاقائی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ دورہ تینوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی اور مشترکہ مفادات کے فروغ کی ایک اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker