موسم

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور صبح اور رات میں کہیں کہیں بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم مرطوب، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بونداباندی کا بھی امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker